Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی

پیر 24 جولائی 2017 13:34

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ان کے خلاف جہلم میں این اے 63 اور ساہیوال میں این اے 163 کے ضمنی انتخابات کے دوران پابندی کے باوجود جلسوں سے خطاب کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت کی جس پر عمران خان کے وکیل سید علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کا یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے اس کا فیصلہ آنے تک یہاں پر سماعت ملتوی کی جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف اس کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات