پاک فوج کے نوجوان افسران دہشت گردی کے مخالف ہیں، رابن رافیل

افغان سفیر کے پاک فوج کے نئے نوجوانوں پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے،تقریب سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 13:29

پاک فوج کے نوجوان افسران دہشت گردی کے مخالف ہیں، رابن رافیل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) امریکا کی سابق اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے کہاہے کہ پاکستان فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے افسران اپنے پیش رو افسران کے مقابلے میں دہشت گردی کو انتہائی حساس تصور کرتے ہیں۔انہوں نے افغان سفیر کے ان دعوؤں کو مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ نئے افسران اپنے موجودہ کمانڈرز کے مقابلے میں دہشت گردی کی حمایت کرسکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے اسپن انسٹیٹوٹ میں افغانستان پر ہونے والے ایک ہفتہ طویل سیمینار، جو سیکیورٹی مسائل کے حوالے سے امریکا میں سب سے اعلیٰ فورم تصور کیا جاتا ہے میں رابن رافیل نے کہا کہ واشنگٹن کی پالیسیز میں وضاحت کی کمی پاکستان کو حقانی نیٹ ورک سے اپنے رابطے توڑنے سے روک رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افغان سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان ’کچھ گمراہ کن‘ اور غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو افغانستان میں جاری پراکسی وار کا حصہ ہیں، یہ واضح ہونا چاہیے کہ جب تک تنازع کے باعث غیر یقینی کی صورت حال رہے گی اس وقت تک پراکسی جاری رہے گی۔رابن رافیل نے نشاندہی کی کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے دورے کے دوران سینیٹر جان میک کین نے اسلام آباد سے مزید اقدامات کرنے کو کہا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے کہا کہ وہ امریکا کی مجموعی پالیسی کا انتظار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :