جب اپنا ریکارڈ دینے کی باری آئی تو عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ریکارڈ نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ
کیا آرٹیکل 62اور63صرف نواز شریف کے لیے ہی بنا ہے؟ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 13:01
(جاری ہے)
جب اپنا ریکارڈ دینے کی باری آئی تو عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ریکارڈ نہیں ہے۔
چالیس سال پہلے کا حساب کیوں مانگ رہے ہو؟شریف خاندان کے ذاتی کاروبار کا حساب مانگا جا رہا ہے۔ ڈکٹیٹر 58ٹو بی کے ذریعے حکومتوں پر قبضہ کرتے تھے۔ اب سپریم کورٹ کے کندھے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کو پتا ہے کہ 2018میں بھی نواز شریف کو شکست دینا مشکل ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشتگردی پر کاری ضرب لگائی ہے۔ نواز شریف نے ملک سے اندھیرے دور کرنے کے لیے مخلصانہ کوشش کی۔ کیا آرٹیکل 62اور63صرف نواز شریف کے لیے ہی بنا ہے؟ کیا تمام قانون صرف وزیر اعظم پر ہی نافذ ہوتے ہیں۔ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ نواز شریف کو غیر عوامی طریقوں سے ہٹایا جائے۔ نواز شریف کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کا نتیجہ کیا ہو گا؟ہم بھٹو کی پھانسی کے نتائج آج تک بھگت رہے ہیں۔نواز شریف کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا تو ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگ دانستہ اور کچھ لوگ حماقتوں کی وجہ سے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ اس ملک کے لوگوں نے صرف تین افراد کو وزیر اعظم کا ووٹ دیا ۔ پاکستا ن آگے بڑھنے کی پوزیشن میں آتا ہے عدم استحکام کی جانب دھکیل دیا جاتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو م بے نظیر بھٹو اور نوا ز شریف کو وزیر اعظم کا ووٹ ملا ۔ جن سے چلا نہیں جاتا م بات نہیں ہوت وہ بھی سپریم کورٹ پہنچے ہوئے ہیں۔کچھ لوگ دشمن ملک کے ایجنڈے کے لیے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اور ملک کو سیاسی استحکام کی جانب لے کر جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.