سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو مہلت دی جانے والی شاہی مہلت کا آج آخری روز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 13:00

سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو مہلت دی جانے والی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جولائی۔2017ء) سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو مہلت دی جانے والی شاہی مہلت کا آج آخری روز ہے۔مہلت کے ختم ہونے کے بعد غیرقانونی تارکین کو گرفتاری، جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبر دار کیا ہے کہ دی گئی مہلت میں مزیدتوسیع نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق مہلت ختم ہونے کے بعد رہائش پذیر افراد کا قیام غیرقانونی سمجھا جائے گا۔جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق انہیں پاسپورٹ نہ رکھنے والے 5 ہزار پاکستانیوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور انہیں سفری دستاویزات جاری کی جا رہی ہیں۔محکمہ پاسپورٹ نے بتایاہے کہ دی جانے والی مہلت سے 5لاکھ72ہزار488 تارکین نے فائدہ اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :