ریلوے ڈرائیوروں کی ہڑتال‘ ٹرینوں کی آمدورفت تاحال تاخیر کا شکار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 12:42

ریلوے ڈرائیوروں کی ہڑتال‘ ٹرینوں کی آمدورفت تاحال تاخیر کا شکار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جولائی۔2017ء) ریلوے ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت تاحال تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث مسافر پریشان ہیں۔ ریلوے ایسوسی ایشن اور حکام کے درمیان مذاکرات آج ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوں گے۔کراچی میں ریلوے ڈرائیورز کی ہڑتال تو ختم ہوگئی لیکن ٹرینوں کی آمدورفت اب تک تاخیر کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے سوا 6 بجے جانے والی شالیمار ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔ساڑھے5 بجے کراچی پہنچنے والی خیبر میل 10گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث وہ ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہے جبکہ پونے 7بجے پہنچنے والی سکھر ایکسپریس ایک گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچی ہے۔دوسری جانب 6 بجکر10 منٹ پرپہنچنے والی ہزارہ ایکسپریس بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ ریلوے ایمپلائز ایسوسی ایشن اور حکام کے درمیان مذاکرات آج ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوں گے۔


متعلقہ عنوان :