ایچ ای سی نے چار یونیورسٹیز میں داخلے روک دئے، طلبا کو الرٹ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 12:41

ایچ ای سی نے چار یونیورسٹیز میں داخلے روک دئے، طلبا کو الرٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء): ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی ) نے ملک کی چار یونیورسٹیوں میں داخلے روک دئے ہیں اور اس سے متعلق طلبا کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے چار یونیورسٹیوں کو داخلے لینے سے منع کر دیا ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں آزاد کشمیر کی الخیر یونیورسٹی، لاہور کا گلوبل انسٹی ٹیوٹ،لاہور میں موجود امیپیریل کالج آف بزنس اسٹیڈیز اور کراچی کی پرسٹن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک نوٹس بھی جاری کیا۔ اس نوٹس میں طلبا کو ہدایت کی گئی کہ وہ مندرجہ بالا انسٹی ٹیوٹس میں داخلے سے اجتناب کریں۔ان یونیورسٹیوں میں داخلے بند کرنے کی وجہ ان کے آپریشنز میں پائی گئی غلطیاں اور بے ترتیبی ہیں۔ ایچ ای سی نے واضح کیا کہ ان انسٹی ٹیوٹس اور ان سے الحاق شدہ اداروں سے حاصل کی گئی ڈگریاں ایچ ای سی سے تصدیق شدہ نہیں ہوں گی۔ یونیورسٹی کے سرکاری طور پر مصدقہ ہونے کا معلوم کرنے کے لیے ایچ ای سی کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔