کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چار ہائی رسک اضلاع میں 5 روزہ پولیو مہم شروع

پیر 24 جولائی 2017 12:35

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چار ہائی رسک اضلاع میں 5 روزہ پولیو مہم شروع
کوئٹہ۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چار ہائی رسک اضلاع میں 5 روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

کوآرڈی نیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ سید فیصل احمد کے مطابق مہم کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین اور مستونگ میں چلائی جا رہی ہے ، سید فیصل احمد نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے مہم میں مجموعی طورپر 3824 ٹیمیں شامل ہیں جن میں 3239 موبائل ٹیمیں، 371 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 214 فکسڈ سائٹس ہیں ۔

سید فیصل احمد نے بتایا کہ مہم کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت اتنظامات کئے گئے ہیں مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جس پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گیانہوں نے بتایا کہ گز شتہ ہفتے صوبے کے 9 اضلاع میں مہم چلائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :