وزیراعظم محمد نواز شریف کی کابل میں کار بم حملہ کی مذمت

افغان حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار

پیر 24 جولائی 2017 12:35

وزیراعظم محمد نواز شریف کی کابل میں کار بم حملہ کی مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کابل میں کار بم حملہ کی پرزور مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے افغانستان کی حکومت اور عوام سے اس واقعہ پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔