اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا اقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن رہاہے،

صوبائی حکومت نے اس بڑے منصوبے کو کامیاب بنانے کا تہیہ کررکھا ہے،وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا اجلاس سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 12:07

اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا اقتصادی سرگرمیوں کامرکز ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت صوبہ سرمایہ کاری اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن رہاہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرئے ہوئے وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت صوبہ سرمایہ کاری اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن رہاہے صوبائی حکومت نے اس بڑے منصوبے کو کامیاب بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔پرویزخٹک نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کیلئے صوبے بھرمیں چھوٹے صنعتی اسٹیٹس قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے پیداوارمیں اضافے کیلئے چھوٹے صنعتی اسٹیٹس کی پرانی مشینری تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :