مریم اورنگزیب کی ممتازپشتوگلوکارہ زرسانگاپرحملے کی شدید مذمت

پیر 24 جولائی 2017 12:06

مریم اورنگزیب کی ممتازپشتوگلوکارہ زرسانگاپرحملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ممتازپشتوگلوکارہ زرسانگاپرحملے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سانگا اپنی گائیکی کے منفرد اور پرکشش انداز کی بدولت ملک کاحقیقی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے نوشہرہ میں ممتازپشتوگلوکارہ زرسانگاپرحملے کی شدید مذمت کی اور کہاکہ سانگا اپنی گائیکی کے منفرد اور پرکشش انداز کی بدولت ملک کاحقیقی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ حکام کو زرسانگا سے فوری رابطہ کرنے اورانہیں ہرممکن مدد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :