حلقہ پی کے 36 صوابی6 میں بجلی اور گیس کے منصوبوں پر تیز ی سے کام جاری ہے ‘حاجی محمدشیراز خان

پیر 24 جولائی 2017 12:02

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) ٹوپی شہر کے سولئی کندہ میں مسلم لیگ (ن )کے مقامی رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد شیراز خان نے 800 میٹر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے کھدائی کے کام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اس منصوبے سے 60 سے زائد گھرانوں کو گیس کی سہولیات میسر آسکے گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر بلدیہ ٹوپی کے سابق چیر مین گوہر رحمن کے علاوہ تحصیل کونسل کے رکن علی حسین ، ناظمین شاہد زمان ، جمیل اسلم خسہ زئی ، نائب ناظم لیاقت ، کونسلران نور زمان ، واصف خان ، امجد آمین ، گل لالا ، فر مان بہادر ، پائندہ خیل و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیر مین گوہر رحمن نے کہا کہ شیراز خان کے فنڈز سے حلقہ پی کے 36 صوابی6میں بجلی اور گیس کے منصوبوں پر تیز ی سے کام جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ کے عوام مستفید ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :