ارشد شریف نے و زیر اعظم نواز شریف کے جھوٹ بے نقاب کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 11:32

ارشد شریف نے و زیر اعظم نواز شریف کے جھوٹ بے نقاب کر دئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ارشد شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بولے گئے تمام جھوٹوں سے پردہ اُٹھا دیا ۔ ارشد شریف نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کو ہل میٹل سے پیسے آ رہے تھے جس کے بارے میں انہوں نے انکار کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہل میٹل سے آنے والے پیسوں سے انکار کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ یہ پیسے حسین نواز نے دئے ہیں جو کہ جھوٹ ہے۔

نواز شریف کی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی تفصیلات سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ ان کو ہل میٹل سے پیسے آ رہے تھے ۔ انہیں 88فیصد پیسہ جو ملا وہ ہل میٹل سے ملا۔ایسے سالوں میں بھی ملا جب ان کا منافع کم تھا لیکن ان سالوں میں بھی نواز شریف کو پیسے آتے رہے۔

(جاری ہے)

2001میں کمپنی کو نقصان ہوا تب بھی نواز شریف کو 2ملین ڈالرز یا ریال ٹرانسفرہوئے۔ ان پیسوں کا ستر فیصد حصہ آگے مریم صفدر کو جا رہا ہے۔

ارشد شریف نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو صفحہ نمبر 25پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ انہوں نے قوم کو بے وقوف بنایا ہے۔ان کے جھوٹ کی داستان قوم سے کیے گئے پہلے خطاب سے شروع ہوئی تھی۔پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بولا گیا،سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گیا۔جے آئی ٹی کے سامنے بھی جھوٹ بولاگیا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :