نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ، نہال ہاشمی نے نئی درخواست عدالت میں جمع کروا دی
عدالت کی جانب سے ڈی جی پیمرا حاجی آدم کی سخت سرزنش، منصوبے کے تحت نا مکمل مواد جمع کروایا گیا ہے۔ نا مکمل مواد جمع کروانے پر ڈی جی پیمرا اڈیالہ جیل جائیں گے۔ عدالت نہال ہاشمی کو دو ہفتوں میں اضافی جواب جمع کروانے اور آئند سماعت پر گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا
سمیرا فقیرحسین پیر 24 جولائی 2017 11:10
(جاری ہے)
استغاثہ نے گواہوں کی فہرست جمع کروائی ہے۔ اپنے حق میں گواہ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ ہم نے ٹی وی چینلز کے خلاف بھی درخواست جمع کروائی ہے۔ ٹی وی چینلز نے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کچھ نہیں کیا؟ سارا کچھ ٹی وی چینلز نے ہی کیا ہے؟ حشمت حبیب نے کہا کہ رجسٹرار نے اپنے نوٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کو دھمکایا گیا ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ رجسٹرار نے نہیں بھی لکھا تو بھی کوئی مسئلہ نہیں۔معاملے کا سارے پاکستان کو علم ہے۔ وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ آج تک عدالت نے عمران خان کے خلاف کیوں توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی؟ جس پر جسٹس عظمت شیخ نے کہا کہ اس وقت عمران خان کیس ہمارے سامنے زیر سماعت نہیں ہے۔ نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ تحریری جواب دینے کا موقع دیں۔ معاملہ واضح ہو جائے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا آپ نے تقریر میں جو کچھ کہا وہ سوچے سمجھے بغیر کہا؟ وکیل نے جواب دیا کہ ہم عدالت کو بتانا چاہتے ہیں کہ نہال ہاشمی نے کن حالات میں تقریر کی۔27صفحات پر مشتمل جواب پہلے ہی آ چکا ہے۔ یہ سب کچھ عمران خان کی وجہ سے ہوا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اس میں عمران خان کا کیا تعلق ہے حشمت حبیب صاحب؟ حشمت حبیب نے جواب دیا کہ سارا ڈرامہ عمران خان کو ہی تو رچایا ہوا ہے۔ جسٹس عظمت نے کہا کہ عدالت شہادت پر فیصلہ کرے گی اور قانون کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ نہال ہاشمی کودفاع کا پورا موقع دیں گے۔ وکیل نے کہا کہ عدالت کو بتایا تھا کہ غلطی کی نشاندہی پر معافی مانگ لیں گے۔ اللہ تعالیٰ مدد کرنے والا ہے۔ جسٹس عظمت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کا ہے ، ہمارا بھی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ شوکاز نوٹس پر اپنے جواب کی خامیاں بتائیں۔نہال ہاشمی کی تقریر سے پوری تصویر واضح نہیں ہوتی۔ خامیاں ہوئیں تو مزید جواب دینے کے بارے میں فیصلہ کریںگے۔ حشمت حبیب نے جواب دیا کہ اپنے دفاع کے لیے لوگوں کو کراچی سے لانا ہے۔ اتنی مہنگائی ہے ان کو لانا بھی ہے اور خرچہ بھی اُٹھانا ہے۔ جسٹس اعجا زالاحسن نے کہا کہ توہین عدالت بھی کرتے ہیں اور مہنگائی کا رونا بھی روتے ہیں۔ بادی النظر میں نہال ہاشمی نے توہین عدالت کی ہے۔ عدالت میں پہلے گواہ ڈی جی پیمرا نے بھی اپنابیان قلمبند کروا دیا ۔ گواہ نے نہال ہاشمی کی تقریر کے ٹرانسکرپٹ ، ٹی وی چینل میں نشر ہونے والے مواد کی فہرست دی۔ جسٹس عظمت سعید نے ڈی جی پیمرا حاجی آدم کی سخت سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ نے حلفا کہا تھا کہ جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا۔ عدالت کو چکر دینے سے باز آئیں۔ جو تقریر ایک چینل پر نشر ہوئی اس کا ٹرانسکرپٹ ساتھ کیوں نہیں لگایا؟ عدالت نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے جمع کروائی گئی سی ڈیز مکمل نہیں ہیں۔ نا مکمل سی ڈی جمع کروانے پر ڈی جی پیمرا اڈیالہ جیل جائیں گے۔ حاجی آدم نے کہا کہ سر میں خدا کو حاضر ناضر جان کر کہتا ہوں کہ جو کچھ دیا ایمانداری کے ساتھ دیا ۔پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ 26چینلز کی سی ڈیز اور ٹرانسکرپٹ جمع کروائی ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت یہ سی ڈیز اور ٹرانسکرپٹس جمع کروائے گئے جو متعلقہ نہیں ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت کو چکر دینے سے باز آئیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نہال ہاشمی آئندہ سماعت پر اپنے گواہ بھی پیش کریں۔حشمت حبیب نے کہا کہ سر کچھ وقت دیا جائے جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ کیوں نہ 2019تک سماعت ملتوی کر دی جائے؟ عدالت نے نہال ہاشمی کو دو ہفتوں میں اضافی جواب جمع کروانے اور گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21اگست تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.