ریٹائرڈ ڈپٹی منیجر (بی ڈی اے )حاجی علی محمد قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

اتوار 23 جولائی 2017 23:50

کوئٹہ۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء)ریٹائرڈ ڈپٹی منیجر (بی ڈی اے )حاجی علی محمد طویل علالت کے بعد گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

وہ لیفٹینٹ کرنل ممتاز احمد لانگو ، منیجر پی ٹی سی ایل مظفر احمد لانگو اور پرویز احمد لانگو کے والد ، محمد ادریس (محنت و افرادی قوت) ، لیکچرار محی الدین کے چچا ، ڈاکٹر محمد عمر ، ڈائریکٹرسمال انڈسٹریز محمد اختر ،محمد حسین( ریٹائرڈ)مائنز ڈیپارٹمنٹ ،محمد یاسر کے ماموں، ڈپٹی سیکرٹری جنگلات حاجی عبدالمنان ، اے جی ایم (بی ڈی ای) محمد امین ، عبدالخالق (کیسکو)اور ظہور احمد کے سُسر تھے۔ فاتحہ خوانی پرانا کلی اسماعیل شہباز ٹاون فیز IIIمیں حاجی عبدالمنان لانگو کے رہائش گاہ میں جاری ہے۔