ترقیاتی اسکیمیں پشتونخوامیپ کی جستجو کانتیجہ ہے، ڈاکٹرحامدخان اچکزئی

اتوار 23 جولائی 2017 23:50

کوئٹہ۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء)پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وصوبائی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹرحامدخان اچکزئی نے اپنے حلقہ انتخاب چمن میں مختلف علاقوںمیں سی اینڈڈبلیوآفس محمودآباد،اڈہ کہول کلی ڈاحیان میں شمسی توانائی سے چلنے والے 22ٹیوب ویلوںکے افتتاح اورلنڈی کاریزمیں چمن ماسٹرپلان کی بریفنگ لینے کے بعدمختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میگاپراجیکٹس، ترقیاتی اسکیمات عوام کی نمائندہ ترجمان پارٹی پشتونخوامیپ کی جستجو،خان شہیدکاروان کی قربانیوں، مشرمحمودخان اچکزئی کی کاوشوں کانتیجہ ہے ۔

صوبائی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات نے چمن ماسٹرپلان کابھی دورہ کیا،جہاں پرپروجیکٹ ڈائریکٹراحسان اللہ بازئی نے انہیں بریفنگ دی اورمنصوبے پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے فنڈزکی تیسری قسط کے اجراء کی بھی یقین دہانی کی۔ صوبائی وزیرنے ایکسیئن بی اینڈآرکوبروقت سڑکوں کی تعمیرومرمت کی ہدایت کی ۔اس موقع پرایگزیکٹوانجینئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ مقصوداحمد،جانان خان اچکزئی، پی ایچ ای کے آفیسران، پارٹی کے مرکزی صوبائی ضلعی کمیٹی وایگزیکٹوکے ممبران ملک محمدعیسیٰ خان ،عبدالعلیم پہلوان ،عبدالقیوم خدکو،حاجی جمال خان اچکزئی ،کریم خان ناظم ،لالکوآکا،حاجی ترہ کئی آکا،حاجی محمدصدیق ادوزئی، حاجی شاہ ولی ،حاجی شاہ محمد،ذوالفقار،شیرعلی خان، عبدالقادر،اباسین خان، محمدابراہیم خان ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔