کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی چھٹی پر ہونے کے باوجود ڈاکٹرز کو معطل کرنے کی مذمت

اتوار 23 جولائی 2017 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان کے مطابق گزشتہ روز چھٹی پر ہونے کے باوجود ڈاکٹرز کو معطل کرنے اور بعد میں ان ڈاکٹرز کے خلاف اخبارات میں بیانات دیکر ان کی عزت کو مجروح کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچستان میں محکمہ صحت کئی عرصہ سے زبوں حالی کا شکار ہے ینگ ڈاکٹرز نے کئی عرصہ سے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے بھرپور کوششیں شروع کی ہیں ہسپتالوں میں ادویات تو دور کی بعد سرنج تک موجود نہیں ہوتا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کئی بار حکومت کو لیٹرز لکھے جس کا ثبوت موجود ہے لیکن محکمہ صحت کی طرف سے ہمیشہ ڈاکٹرز کی تنزلی کی جاتی ہے جو کہ ناقابل برداشت فعل ہے ینگ ڈاکٹرز نے کبھی بھی غیر حاضر ڈاکٹرز کو سپورٹ نہیں کیا بلکہ حکومت کو نشاندہی بھی کی ہے لیکن محکمہ صحت کی جانب سے چھٹی پر ہونے کے باوجود زیارت میں ڈاکٹرز کو معطل کرنے اور پھر میڈیا میں ان کے خلاف بیانات جاری کرنے کی ہم مذمت کرتے ہیں ہمارے ڈاکٹرز جو کہ سول ہسپتال میں دن رات خدمات سرانجام دیتے ہیں ان کی ترقی کو محض ذاتی رنجش کی بنیاد پر روکا جارہا ہے پرائیویٹ پریکٹس پر سرکاری ڈیوٹی کے بعد پر ڈاکٹرز کا جائز ہ لیا ہے لیکن محکمہ صحت بے جا بیانات اختیارات میں جاری کرکے ڈاکٹرز برادری کو کیا پیغام دینا چارہیں ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشں وزیراعلیٰ بلوچستان وزیر صحت اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتی ہے ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر اگر یہی حال رہا تو بلوچستان میں ڈاکٹرز پھر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے سے قاصر ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :