بارشوں کے باعث موریہ لوپ بند پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ

تمام بندوں کی نگرانی اور ان کی مضبوطی کا کام جاری ہے‘ محکمہ آبپاشی

اتوار 23 جولائی 2017 22:40

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) ملک بھر میں بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاڑکانہ کے قریب دریائے سندھ پر موریہ لوپ بند پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کے ساتھ ساتھ کٹاؤ کا عمل بھی جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں کی مقامی آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے قریب دریائے سندہ میں پانی ایک لاکھ دو ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے موریہ لوپ بند، ہکڑا لوپ بندوں پر پانی کا دباؤ مسلسل بڑہ رہا ہے اور دریا کے پانی نے بند کے پشتوں کو کمزور کرنا شروع کردیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے افسران کا کہنا ہے کہ تمام بندوں کی نگرانی کے ساتھ ان کی مضبوطی کا بھی کام جاری ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :