گھریلو تنازعہ پر بیٹے نے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا، ملزم گرفتار

اتوار 23 جولائی 2017 22:40

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) لاڑکانہ میں گھریلو تنازعہ پر بیٹے نے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حدود نور کالونی میں بیٹے آصف جاگیرانی نے اپنے والد وارث علی جاگیرانی کو گھریلو تنازعہ پر کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ملزم آصف جاگیرانی کو گرفتار کر لیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا۔ اس موقع پر مقتول کی بیوی نے بتایا کہ میرے شوہر نے بیٹے آصف کو اپنی بیوی سے جھگڑا کرنے سے منع کیا جس بات پر اس نے طیش میں آکر اپنے والد کو قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :