Live Updates

تحریک انصاف کی ریلوے ڈرائیورز کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت

اتوار 23 جولائی 2017 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف نیخ ریلوے ڈرائیورز کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کا رستہ اختیار کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف سنگین نوعیت کے مقدمات کا اندراج شرمناک ہے، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئینِ پاکستان اور جمہوری اقدار شہریوں کو پرامن احتجاج کا مکمل حق دیتے ہیں۔

اس سے پہلے نون لیگ کی فسطائی حکومت نے دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر بھی دہشت گردی کے مقدمات بنائے۔اعلیٰ عدلیہ حکومت کیجانب سے دہشت گردی کے قانون کو سیاسی بلیک میلنگ کا ذریعہ بنانے کی کوششوں کا نوٹس لے، فواد چوہدری نے کہا کہ ریلوے کے نالائق اور کرپٹ وزیر معاملات سلجھانے کی بجائے ڈرائیورز کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

چار برس میں سعد رفیق نے ریلوے کو ٹرین حادثات، کرپشن اور خسارے کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

سعد رفیق سے ہرسال پرائز بانڈہتھیانے اور عوام کو محروم رکھنے کیلئے کی جانے والی "مالی دہشت گردی" کا حساب لیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت ریلوے ڈرائیورز کو دہشت گرد بنانے کی بجائے انکے دلجوئی کیلئے اقدامات اٹھائے، طاقت کے استعمال کی بجائے گفتگو کا سہارا لیا جائے اور وزیر کی نالائقیوں کی سزا ڈرائیورز کو نہ دی جائے،۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات