ژوب میں بارشوں کے باعثہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل

اتوار 23 جولائی 2017 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب میں بارشوں کے باعث جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا اور تمام تر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ژوب اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے جو نقصانات ہوئے ہیں متاثرہ افراد کو امدادی سامان فراہم کیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ژوب اورملحقہ علاقوںمیں مون سون کی بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات ہوئے ہیں حکومت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور تمام متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ متاثرہ افراد صبر سے کام لیں اور حکومت متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ضلعی انتظامیہ مون سون کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے رپورٹ مرتب کرے ۔