میگاپراجیکٹس، ترقیاتی اسکیمات پارٹی پشتونخوامیپ کی جستجو،خان شہیدکاروان کی قربانیوںاورمشرمحمودخان اچکزئی کی کاوشوں کانتیجہ ہے،صوبائی وزیر ڈاکٹرحامدخان اچکزئی

اتوار 23 جولائی 2017 22:30

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء)پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وصوبائی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹرحامدخان اچکزئی نے اپنے حلقہ انتخاب چمن میں مختلف علاقوںمیں سی اینڈڈبلیوآفس محمودآباد،اڈہ کہول کلی ڈاحیان میں شمسی توانائی سے چلنے والے 22ٹیوب ویلوںکے افتتاح اورلنڈی کاریزمیں چمن ماسٹرپلان کی بریفنگ لینے کے بعدمختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میگاپراجیکٹس، ترقیاتی اسکیمات عوام کی نمائندہ ترجمان پارٹی پشتونخوامیپ کی جستجو،خان شہیدکاروان کی قربانیوں، مشرمحمودخان اچکزئی کی کاوشوں کانتیجہ ہے ہم دوقومی صوبے میں پشتون بلوچ برابری لانے میں کامیاب ہوئے اگروزیراعلیٰ بلوچ ہے توگورنرپشتون برادراقوام میں برابری مساوات کی بنیادپروسائل کی تقسیم کے فارمولے پرعمل پیراہے پشتون افغان وطن کی ترقی پشتون قوم کوقومی تشخص شناخت کی بحالی کیلئے ہماری کوششیں رنگ لائیں وہی کرینگے جوعوام کے لئے بہتراوران کے وسیع ترمفادمیں ہوکفرمیں وقت گزرسکتاہے مگرظلم کے معاشرے میں نہیں وطن کی آزادی خپلواکی کی جدوجہدمیں ہمارے اکابرین کوپابندسلاسل کیاگیاہم نے قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں جیلیں کاٹیں مگرخان شہیدانگریزفرنگی سامراج کے سامنے ڈٹ گئے آج ہم نے پشتون قوم کی مینڈیٹ کی وجہ سے اسمبلی میں موثرنمائندگی حاصل کی ہم نے عوام کے ساتھ جووعدے کئے تھے وہ 80فیصدپورے کرچکے ہیںعوام کامفادبے حدعزیزہے عوامی رائے کابے پناہ احترام کرتے ہیں انفرادی کی بجائے اجتماعی کاموں کوترجیح دے رہے ہیں ہم انتخابات میں جاسوسی اداروں کی مداخلت کونہیں مانتے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات نے چمن ماسٹرپلان کادورہ کیاجہاں پرپروجیکٹ ڈائریکٹراحسان اللہ بازئی نے انہیں بریفنگ دی اورمنصوبے پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرنے فنڈزکی تیسری قسط کے اجراء کی بھی یقین دہانی کی صوبائی وزیرنے ایکسیئن بی اینڈآرکوبروقت سڑکوں کی تعمیرومرمت کی ہدایت کی ۔اس موقع پرایگزیکٹوانجینئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ مقصوداحمد،جانان خان اچکزئی، پی ایچ ای کے آفیسران، پارٹی کے مرکزی صوبائی ضلعی کمیٹی وایگزیکٹوکے ممبران ملک محمدعیسیٰ خان ،عبدالعلیم پہلوان ،عبدالقیوم خدکو،حاجی جمال خان اچکزئی ،کریم خان ناظم ،لالکوآکا،حاجی ترہ کئی آکا،حاجی محمدصدیق ادوزئی، حاجی شاہ ولی ،حاجی شاہ محمد،ذوالفقار،شیرعلی خان، عبدالقادر،اباسین خان، محمدابراہیم خان ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔