چندمفروضوں پرعوام کی آنکھوں میں دھول جونکھنے کادورگزرگیا، سیدجانان آغا

اتوار 23 جولائی 2017 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان سیدجانان آغانے تنگ نظرلسانی پارٹی کی غلط بیانی اور دورغ گوئی پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ چندمفروضوں پرعوام کی آنکھوں میں دھول جونکھنے کادورگزرگیاضمنی الیکشن میں ریکارڈدس ہزارووٹوں کی کمی سوالیہ نشان ہے اب ہرخاص وعام کومعلوم ہے کہ کن قوتوں نے لسانی پارٹی کوگزشتہ الیکشن میں کامیابی دلائی اورمراعات سے نوازاانہوں نے کہاکہ نام نہادتنگ نظراقتدارپرست لسانی جماعت کوجمعیت کی تاریخی کامیابی ہضم نہیں ہورہی وہ بوکھلاہٹ کاشکارہے ،اس کی نااہلی،ناکامی،ریکارڈکرپشن، قبضہ گیری اوربھتہ خوری کے جرائم کی پاداش میں عوام نے اس کو ذلت امیزشکست دیکر مستردکردیاتواس میں جمعیت کاکیاقصورہے کہ وہ سیخ پاہوگئے ہیںانہوں نے کہاکہ کونسلراورمیئرسے لیکرگورنراورصوبائی ومرکزی حکومت تک تمام ایوانوں میں لسانی پارٹی کے لوگ موجودہیں سرکاری مشینری کے بے دریغ استعمال اوراسکیمات کے جھوٹے وعدوں کے باوجوداین اے 260پرگزشتہ الیکشن کے مقابلے میں ان کے دس ہزارووٹ کیوں کم ہوئے،مجموعی طورحلقہ پی بی5اورحلقہ پی بی6میںلسانی پارٹی کے ہزاروں ووٹ کی کمی سوالیہ نشان ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ گزشتہ الیکشن میں لسانی پارٹی نے دھاندلی کی تھی اورنادیدہ قوتوں کاسہارابھی اسے حاصل تھااس کو25ہزارووٹ کی برتری نظرنہیں آرہی اوردھاندلی کے الزامات لگاکراخلاقی دیوالیہ پن کاشکارہے انہوں نے کہاکہ جمعیت پرتمام سیاسی جماعتوں اوراہم شخصیات نے اعتمادکیاجبکہ لسانی جماعت پرکسی نے اعتمادنہیں کیاجوبدترین اخلاقی شکست ہے انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں عوام کی عدم دلچسپی بھی لسانی جماعت کی عدم کارکردگی اورغلط پالیسیوں کانتیجہ ہے جس کے باعث عوام الیکشن پراعتمادکھوچکے ہیں لسانی جماعت نے اقتدارکے باوجودتیسری پوزیشن حاصل کی جوسیاسی موت کے مترادف ہے ‘انہوں نے کہاکہ لسانی پارٹی کے بیس ہزارووٹوں میں دس ہزارسے زیادہ ایک مخصوص قوم اورہزارہ ٹاؤن کے ووٹ شامل ہیںان ووٹوں کے بغیرلسانی پارٹی کے دس ہزارسے بھی کم ووٹ ہیںانہوں نے کہاکہ زیارت اورکوئٹہ الیکشن کے بعدآئندہ الیکشن میں اسے تمام حلقوں میں شکست دیں گے عوام نے انہیںہمیشہ کے لئے مستردکردیاہم ایک نئے پروگرام اورنئے ولولے کے ساتھ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔