سی پیک پاکستان اورخطے کے لیے گیم چینجرہے ،محمد عبداللہ

اتوار 23 جولائی 2017 22:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) تحریک نوجواناں پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملکی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جسے سیاست سے الگ تھلگ رکھا جائے تاکہ موجودہ ملکی سیاسی تناظر میں اس منصوبے کو نقصان نہ پہنچے ۔

(جاری ہے)

فردوسی روڈ راولپنڈی میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبداللہ گل نے کہاکہ سی پیک ملکی تاریخ کا میگا ترقیاتی منصوبہ ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر کا درجہ رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ پاک چین دیرپا دوستی کا ثبوت ہے اور یہ منصوبہ ہماری ملکی معیشت کے لیے اہم ہو گا ۔عبداللہ گل نے کہاکہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سی پیک روٹ کو سمگلنگ فری بنانے کے لیے اس کی سیکورٹی کا مضبوط ترین نیٹ ورک اپنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :