کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ ،897 طالب علموں کی شرکت

اتوار 23 جولائی 2017 22:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں مختلف شعبوں میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ اتوار کے روزمنعقد ہوا۔ 897طالب علموں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق بی ایس* (بزنس ایڈمنسٹریشن) ایوننگ پروگرام اور اسپیشلائزڈ ڈگری پروگرام جن میں ایم بی ای* (ڈیڑھ سالہ اور* ڈھائی سالہ) مارکیٹنگ، ایچ آر* ایم، فائنانس اینڈ انویسٹمنٹس، اسلامک بینکنگ، سپلائی چین مینجمنٹ پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمنٹ کے شعبوں میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ منعقد ہوا جس میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلے کے لئی* 305 فارم جاری کئے گئے جبکہ* 240 طلبا وطالبات نے شرکت کی*۔

ایم بی اے ڈھائی سالہ پروگرام کے لئے 527 داخلہ فارم جاری کئے گئے جبکہ 438 طلباوطالبات نے شرکت کی۔ ایم بی اے ڈیڑھ سالہ پروگرام کے لئے 245 فارم جاری کئے گئے جبکہ 219 طلباوطالبات نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنزپروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری ،پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ اور چیئر مین کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ڈاکٹر دانش صدیقی مانیٹرنگ کرتے رہے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی خصوصی ہدایت پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، کمرہ امتحان کے ارد گرد غیر متعلق افراد کا داخلہ ممنوع تھا۔

متعلقہ عنوان :