پاکستان کے پہلے وومن ’’دیا فٹ بال کلب‘‘ نے ناروے، چین کے دورے کی تیاریاں مکمل کرلیں

اتوار 23 جولائی 2017 22:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان کے پہلے وومن ’’دیا فٹ بال کلب‘‘ نے ناروے اور چین کے دورے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ اس حوالے سے اتوار کے روز کلفٹن کے مقامی ہوٹل میں کلب کی نئی کٹ کی رونمائی اور کھلاڑیوں میں تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترکش تعاون و رابطہ ایجنسی (TiKA) کے کنٹری کوآرڈینیٹر (مہمت امری اکتونا) تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیا وومن فٹ بال کلب میں بے پناہ صلاحیت کی حامل کھلاڑی ہیں، ان کی صلاحیتو ں سے متاثر ہوکر ہم نے اس کلب سے تعاون اور ہر یقینی مدد کا ارادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس پر توجہ دینی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر ملک ہے جوکہ ہر شعبے میں ایک دوسرے کی مدد کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے دیا وومن فٹ بال کلب کی بانی و جنرل سیکریٹری سعدیہ شیخ نے کہا کہ ٹیم اس سے قبل سری لنکا اور ملائشیاء کا بھی کامیاب دورہ کرچکی ہیں اور اس بار بھی سرخرو ہونے کیلئے پرعزم ہے۔ کلب کا 23 رکنی وفد اور کھلاڑیوں سمیت رواں ماہ کے آخر میں ناروے جبکہ اگلے ماہ کے وسط میں چین کا دورہ کرے گا جس میں ناروے میں اوسلوکپ اور چین میں گوتھیا کپ میں شرکت کرے گا جوکہ انڈر 13 ور انڈر 14 ٹیموں پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :