پولیس نے دورانِ چیکنگ دوملزمان گرفتار کرکے موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد کر لیا

اتوار 23 جولائی 2017 22:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) تھانہ بلدیہ ٹائون کی پولیس نے حب ریورروڈ پر دورانِ چیکنگ دو ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی بلدیہ ٹائون آصٖف رزاق نے اتوار کے روز بتایا کہ دورانِ چیکنگ حب ریورروڈ سے تھانہ بلدیہ پولیس نے دو ملزمان محمد ایوب اورغلام رسول گرفتار کو کر لیا اور ان کے قبضے سے تھانہ سر سید ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل اور 2 پستول برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :