کوہا ٹ پولیس نے راہزنی کی واردات ناکام بنا دی‘ دو مسلح رہزن گرفتار‘ مال مسروقہ برآمد

اتوار 23 جولائی 2017 22:10

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) کوہاٹ بلی ٹنگ پولیس نے راہزنی کی واردات ناکام بنا کر دو مسلح رہزنوں کو گرفتار کرکے چھینا گیا مال برآمد کرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ طاہر نواز کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ ڈھوڈہ شریف کی چشمہ جات میں پکنک کیلئے آئے ہوئے افراد سے نامعلوم مسلح رہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فون چھین کر قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔

اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نفری نے ملحقہ پہاڑی علاقے میں رہزنوں کو گھیر لیا گیا اور شدید مزاحمت کے بعد دونوں مسلح نقاب پوش رہزنوں کو حراست میںلے لیا گیا۔ایس ایچ او کے مطابق گرفتار رہزنوں محمد دائود ولد عبدالرئوف سکنہ بہزادی چکر کوٹ اور وقار ولد عبدالحمید عرف فوجی سکنہ ڈھوڈہ شریف کے قبضے سے لوٹا ہوا مال مجموعی طورپر پانچ ہزار روپے،پانچ سو درہم ،پانچ عدد موبائل فون سیٹ اور دو پستول بمعہ کارتوس برآمد کرکے انہیں تھانہ بلی ٹنگ منتقل کردیا گیا جہاں رہزنوں کے ہاتھوں لٹنے والے افراد میں سے ایک متاثرہ شخص نیاز محمد ولد عمر محمد سکنہ درملک لاچی کی مدعیت میں زیر حراست رہزنوں کے خلاف رہزنی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے رہزنی کی اس مقدمے سمیت دیگر وارداتوں سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :