کوہاٹ‘ گنڈیالی میں پولیس مقابلہ‘ ا فغان باشندہ زخمی حالت میں گرفتار‘ زیر حراست ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار

اتوار 23 جولائی 2017 22:10

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) کوہاٹ گنڈیالی کے قریب پولیس مقابلہ‘ ا فغان باشندہ زخمی حالت میں گرفتار‘ زیر حراست ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘ روپوش ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گمبٹ نزر عباس نے ایڈیشنل ایس ایچ او حمید خان اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ گزشتہ شام گمبٹ کے نواحی گائوں گنڈیالی کے قریب نیم قبائلی علاقہ ایف آر جواکی شین ڈھنڈ جانیوالے دشوار گزارپہاڑی راستے پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس اثناء میںعلاقہ غیر سے کوہاٹ شہر میں داخل ہونیوالے موٹر سائیکل سوار تین افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک مسلح افغان مہاجر ریاض اللہ ولد رضا خان سکنہ غلام بانڈہ افغان مہاجر کیمپ زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اور اسکے قبضے سے ایک پستول بمعہ کارتوس اور ڈھائی کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ تبادلہ کے دوران دیگر دو حملہ آور قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کرکے قبائلی علاقے میں کاروائی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔پولیس نے زخمی حملہ آور کو علاج کی غرض سے کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :