شاہراہ فیصل سٹار گیٹ کے قریب مون آرکیٹ سے دو دن پرانی لاش برآمد

اتوار 23 جولائی 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) شاہراہ فیصل سٹار گیٹ کے قریب مون آرکیٹ سے دو دن پرانی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 60 سالہ اعظم کے نام سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقتول مون آرکیٹ کا رہائشی اور دو دن سے لاپتہ تھا ۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔