قلعہ عبداللہ، ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاںبحق ،آٹھ افراد زخمی ہوگئے

اتوار 23 جولائی 2017 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستا ن کے قریب ٹریفک حادثہ ایک خاتون جاںبحق آٹھ افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو کوئٹہ چمن شاہراہ پر گلستان کراس کے قریب پک اپ گاڑی مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ آٹھ مسافر زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے