نئے سعودی سفیر کی ٹرمپ سے ملاقات ، اسناد سفارت پیش کیں

اتوار 23 جولائی 2017 22:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) سعودی عرب کے امریکہ کیلئے نامزد نئے سفیرپرنس خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکے انھیں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سفیر نے امریکی صدر سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران انھیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہنیتی پیغامات پہنچائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نامزد سعودی سفیر نے امریکی عوام کی ترقی اور خوش حالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔شہزادہ خالد نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کو تاریخی اور تزویراتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی تعاون اوراحترام پر مبنی ہیں۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شہزادہ خالد نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی تعلقات سے علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :