نئی نسل کو دین سے دور کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے،غفور حیدری

ہماری خواہش ہے دینی جماعتیں مشترکہ پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کریں ملک میں سیکولر جماعتیں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں وہ پاکستان کا نظر یاتی تشخص ختم کر نا چاہتی ہیں لیکن ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) جے یو آئی کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ نئی نسل کو دین سے دور کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے اس حوالے دینی جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے کردار ادا کر رہی ہیں لیکن ہماری خواہش ہے کہ دینی جماعتیں مشترکہ پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کریں ہمارا جو مذہبی ووٹ ہے دینی جماعتوں کا باہمی اتحاد نہ ہو نے کی وجہ سے منتشر ہے پا کستان میں سیکولر جماعتیں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں وہ پاکستان کا نظر یاتی تشخص ختم کر نا چاہتی ہیں لیکن ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم پاکستان میں ایسا سسٹم لانا چاہتے جس میں عوام کو ان کے حقوق بھی حاصل ہو ں اور ملک انصاف بھی ہو اور عدل بھی مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ صوبائی دارلحکومت میں جمعیت اہل حدیث کے سر براہ پروفیسر ساجد میر اور جے یو پی کے صدر پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مولانا محمد امجد خان ،مولانا راشد خالد محمود ،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مفتی عبد الشکور ،ملک سکندر خان،مولانا مفتی مظہر اسعدی اور دیگر موجود تھے مولانا حیدری نے کہاکہ دینی قوتوں کے اتحاد کے لیئے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی انہوں نے کہاکہ مزید مختلف جماعتوں سے رابطوں کے بعد اپنی رپورٹ جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن پیش کریں گے جس بعد دینی جماعتوں کے اتحاد کا باقاعدہ اعلان کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :