کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چاراضلاع میںپولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہوگی ،سید فیصل احمد
مہم کے دوران 8لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو مہم کے دوران 3824ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہونگے،کوآرڈینیٹر ایمر جنسی آپریشن سینٹر
اتوار 23 جولائی 2017 21:50
(جاری ہے)
مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے ۔
رواں ماہ بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ کی یونین کونسل محمودآباد میں پولیو سے اٹھارہ ماہ کا احمد شاہ متاثر ہوکر زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا ہے۔ یہ سال 2017 میںبلوچستان میں پولیو کا پہلا اور پاکستان کا تیسرا کیس ہے۔ سید فیصل احمد نے کہاہے کہ صوبے میں پولیو کا کیس سامنے آنا دوسرے بچوں کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ اس کامطلب یہ ہے کہ پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ لہذا یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے ۔اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کرار ادا کریں ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.