سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی راجگال وادی میں دہشت گردوں کے دو مضبوط ترین ٹھکانوں کو کلیئر کرایا ہے‘ مسلح افواج نے سپلنکائی کی چوٹی اور درہ سپرائی کا کنٹرول سنبھال لیا‘ آئی ایس پی آر

اتوار 23 جولائی 2017 21:40

سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی راجگال وادی میں دہشت گردوں کے دو مضبوط ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا میجر جنرل شاہین مظہر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی راجگال وادی میں دہشت گردوں کے دو مضبوط ترین ٹھکانوں کو کلیئر کرایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مسلح افواج نے سپلنکائی کی چوٹی اور درہ سپرائی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان آرمی نے افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے دو پہاڑی راستوں کا انتظام بھی سنبھال لیا ہے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپخانے اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں سے تباہ کیا گیا۔ آپریشن منصوبے کے تحت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی آپریشن خیبر 4 کے نتیجہ میں دہشت گردوں کو چھپنے کی کوئی جگہ نہیں مل رہی اور وہ بھاگ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :