ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ضلعی ایمر جنسی فلڈ کنٹرول روم کا معائنہ

اتوار 23 جولائی 2017 21:40

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کے ہمراہ ضلعی ایمر جنسی فلڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ایمر جنسی فلڈ کنٹرول روم میں فلڈ کے حوالہ سے نقشہ جات ، فلڈ ریلیف سنٹرزاور ایمرجنسی فون نمبرز کے بورڈزنمایاں آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے محکمہ پولیس ،صحت،سوئی گیس،فیسکو(واپڈا)، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان کو موثر رابطہ کیلئے کنٹرول روم میں حاضراور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کرکے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔