آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے خیبرپختونخوامیںنام نہاد انصاف اور تبدیلی کابھانڈاپھوڑدیاہے‘ اربوںروپے کی مالی بے قاعدگیوںکے بعدخیبرپختونخواکی حکو مت کواخلاقی طورپر مستعفی ہوجاناچاہیے‘تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوںمیںقومی خزانہ کو تقریباً45ارب روپے کا نقصان پہنچاکربدعنوانی کاریکارڈقائم کردیاہے‘ سینیٹر غلام علی کا چارسدہ روڈ پرعوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) جے یوآئی(ف) کے مرکزی رہنما و سینیٹر حاجی غلام نے کہاہے کہ اربوںروپے کی مالی بے قاعدگیوںکے بعدخیبرپختونخواکی حکو مت کواخلاقی طورپر مستعفی ہوجاناچاہیے تاکہ تحقیقاتی ادارے بغیرکسی سیاسی دبائوکے اپنے کام کر سکیں،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزچارسدہ روڈابراہیم آبادمیںدوسوکے وی اورسوکے وی کے ٹرانسفارمرزکے افتتاح کے بعداجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پرناظم زکریاخان،حاجی میرزمان،حاجی صحبت خان،ڈاکٹرمحمدسہیل،صدرنورعالم ،ملک عمراورعلاقہ مشران و عوام کی کثیرتعدادموجودتھی۔

(جاری ہے)

حاجی غلام علی نے کہاکہ ہم عوامی مشکلات کے حل اوربنیادی سہولیات فراہمی کیلئے شب وروزکوشاں ہیں،نئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب اسی کڑی کاحصہ ہے،اس موقع پر اہلیان علاقہ نے نئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب اورعلاقہ کیلئے گراںقدرخدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا،حاجی غلام علی نے کہاکہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے خیبرپختونخوامیںنام نہاد انصاف اور تبدیلی کابھانڈاپھوڑدیاہے،تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوںمیںقومی خزانہ کو تقریباً45ارب روپے کا نقصان پہنچاکربدعنوانی کاریکارڈقائم کردیاہے،مالی سال 2014-15کے دوران 28ارب روپے اور مالی سال 2013-14میں17ارب روپے کی بے ضابطگیاںہوئی ہیں،صرف سی اینڈڈبلیومیں مالی سال 2014-15کے دوران 6ارب 85کروڑروپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی اسی طرح دیگرمحکموںنے بھی بہتی گنگامیںکھل کرہاتھ دھوئے ہیں،اربوںکی مالی بے ضابطگیاںتحریک انصاف والوں کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے،عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کواربوںروپے کی بے قاعدگیوںکاحساب دیناہوگا،سینیٹرحاجی غلام علی نے کہاکہ رپورٹ میںمالی بے ضابطگیوںکے علاوہ میرٹ کی دھجیاںبکھیرکے منظورنظرافرادکوترقیاںاورمالی فوائد پہنچانے کابھی انکشاف ہواہے،پبلک اکائونٹس کمیٹی بھی اپناکرداراحسن طریقہ سے ادانہیںکرسکی جوآڈیٹرجنرل آف پاکستان کی سفارشات کے باوجوداربوںکی وصولی میں ناکام رہی بلکہ یہ کہناغلط نہیںہوگا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی جان بوجھ کراب تک چشم پوشی اختیارکئے رہی، انصاف کے نام پراقتدارمیںآنیوالوںنے خیبرپختونخواکے عوام کی خون پیسنے کی کمائی عوامی فلاح وبہبودکی بجائے اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کی ہے،ان بے ضابطگیوںکے انکشاف کے بعدتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کس منہ کیساتھ عوام سے ووٹ مانگیں گے،انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف والوںکوچاہیے کہ ان انکشافات کے بعداخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے اورخود کورضاکارانہ طورپراحتساب کیلئے پیش کردیں، بصورت دیگربہت جلدخیبرپختونخواکے عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوںتک پہنچ جائینگے۔

متعلقہ عنوان :