ملک کی ترقی کیخلاف سازشیںہورہی ہے‘سندھ میںپیپلزپارٹی قومی احتساب بیوروکے پرکاٹ رہی ہے‘ خیبرپختونخوا میںعمران خان نے احتساب کمیشن کوتالالگاکراپنے وزیراعلیٰ کو بدعنوانی کی سہولیت مہیاکی ہے‘عام انتخابات میںخیبرپختونخوا میںعمران خان کی سیاست کاقبرستان بنائیں گے

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا شمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کسی منصب پربیٹھے سیاستدان کوعوام ہی منتخب کرتی ہے اورعوام ہی اس کومعطل یا اس کا احتساب کرسکتی ہے،مسئلہ بدعنوانی کانہیںبلکہ ملک کی ترقی کیخلاف سازشیںہورہی ہے‘پاکستان کے عوام کومحمدنوازشریف اورانکے پورے خاندان کاماضی اورحال کابھی علم ہے اورآصف علی زرداری،عمران خان سمیت دیگرسیاستدانوںسے بھی باخبرہے،سندھ میںپیپلزپارٹی قومی احتساب بیوروکے پرکاٹ رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوامیںعمران خان نے احتساب کمیشن کوتالالگاکراپنے وزیراعلیٰ اوروزراء کیلئے بدعنوانی میںسہولیت مہیاکی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے معروف سیاستدان وقومی وطن پارٹی کے سابق نائب چیئرمین ملک ندیم کی پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملک ندیم نے وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیااوراپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںباقاعدہ طورپرشمولیت کااعلان کیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میںخیبرپختونخوا میںعمران خان کی سیاست کاقبرستان بنائیں گے،عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیاتک محدودہے‘ گرائونڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پانامہ کی آڑمیںملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے دشمن بن گئے ہیں،انہیںصرف اپنی شہرت اوراقتدارسے مطلب ہے عوام کے مسائل پر انکے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم نے پانامہ کیس کے تحقیقات کے دوران سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی سے کوئی چیزنہیں چھپائی، اقامہ کامعاملہ بھی عوام کے سامنے کھل کرسامنے آگیا اورالیکشن کمیشن بھی اس سے آگاہ تھامگرعمران خان نہ اداروںسے تعاون کرتے ہیںاورنہ پیش ہوتے ہیں‘عمران خان منی ٹریل سے پیچھے ہٹ گئے جوخان صاحب کی حسب عادت دہرا معیارہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تاحال اپنی آف شورکمپنیوںکاحساب نہیںدیا،تلاشی کامطالبہ کرنیوالے خودتلاشی سے بھاگ رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرنیو الے ملک ندیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ملک کوصرف اپنے مقاصدکیلئے نچھوڑدیاہے جبکہ محمدنوازشریف کے دوراقتدارمیںملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا،دہشت گردی کے واقعات میںخاطرخواہ کمی واقع ہوئی،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوا‘ دورافتادہ علاقوںکوسوئی گیس کی سہولت دی جارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ صوبے میںانجینئرامیرمقام نے بجلی اورسوئی گیس کی مدمیںجوتاریخی منصوبوںکاآغازکیاہے اس کی مثال ماضی میںنہیںملتی، نوشہرہ، چارسدہ،کرک اور صوابی میںنئے پاسپورٹ دفاتربھی انجینئرامیرمقام کی مرہون منت ہے اورہم نے انکی کارکردگی سے متاثرہوکرپاکستان مسلم لیگمیںشمولیت اختیارکی ہے۔

متعلقہ عنوان :