ایران اور عراق کے درمیان عسکری تعاون میں اضافے کا معاہدہ،واشنگٹن حکام کا اظہار تشویش

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) ایران اور عراق نے عسکری تعاون میں اضافے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابقایران اور عراق نے عسکری تعاون میں اضافے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں اس طرح دونوں ممالک مل کر دہشت گردی اور شدت پسندی کے انسداد کے لیے بھی کام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے پر واشنگٹن حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیردفاع حسین دہقان نے اپنے عراقی ہم منصب عرفان الحیالی کے ساتھ اس سلسلے میں ایک یاداشت پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت سرحدی سلامتی، لاجسٹکس اور تربیت کے شعبوں میں دونوں ممالک اپنے تعاون میں اضافہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :