بھارت میں 50 ملین لٹر خام تیل چوری کرنے والے جرائم پیشہ گروہ کے 25افراد گرفتار

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) بھارت میں پولیس نے 50 ملین لٹر خام تیل چوری کرنے والے جرائم پیشہ گروہ کے 25افراد کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست راجستھان کی پولیس نے ایک ایسے منظم جرائم پیشہ گروہ کے 25افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر 50 ملین لٹر خام تیل اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

یہ گروپ خام تیل کو بھارت کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے مقام کیرن سے پانی کے ٹینکروں میں بھر کر منتقل کرتا رہا ہے۔ اس تیل کی مالیت 7.75 ملین ڈالر بنتی ہے۔ پولیس کو ابھی بھی اس منظم گینگ کے ایسے پچھتر افراد مطلوب ہیں جو تیل پیدا کرنے والے مقام پر بطور ڈرائیور یا ٹھیکیدار کے کام کرتے تھے۔ پولیس نے اب تک تیس ٹرک اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :