مالی میں فوجیوں نے فرانسیسی سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے اہم جہادی کمانڈر کو گرفتار کرلیا

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء)مغربی افریقی ملک مالی میں فوجیوں نے فرانسیسی سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے اہم جہادی کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مالی کے سکیورٹی امور کے وزیر نے بتایا ہے کہ مالی کے فوجیوں نے فرانسیسی سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے ایک اہم دہشت گرد اور جہادی کمانڈر الحسینی الصالح کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مالی کے سلامتی امور کے وزیر جنرل سالیف تراورے نے بتایا کہ اس کمانڈرکو آٹھ جولائی کو ٹمبکٹو علاقے میں جاری ایک فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ جنرل کے مطابق اس کی گرفتاری کو ابتدا میں خفیہ رکھا گیا تھا تا کہ اس کے بقیہ ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا جا سکے۔ گرفتار ہونے والے کمانڈر کا تعلق ماسینا لبریشن فرنٹ سے ہے اور یہ موپتی علاقے میں سرگرم ہے۔ اس گروپ کے سربراہ کا نام احمدو کوفا بتایا ہے۔ الصالح، احمدو کوفا کا انتہائی قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔