رواں ماہ ایل او سی پر سرحد پار سے فائرنگ میں 9 بھارتی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ،بھارتی میڈیا

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ لائن آف کنٹرول پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میںلائن آف کنٹرول پر رواں ماہ پاک بھارت سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ۔ بھارتی حکام نے الزام عائدکیا ہے کہ سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے اور درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :