لند ن برج حملے میں ملوث پاکستانی نژاد برطانوی شہری خرم شہزاد بٹ کی خفیہ طور پر تدفین کردی گئی

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء)لند ن برج حملے میں ملوث پاکستانی نژاد برطانوی شہری خرم شہزاد بٹ کی خفیہ طور پر تدفین کردی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لند ن میں متعدد قبرستانوںکی جانب سے لندن برج دہشتگردی میں ملوث حملہ آور کی لاش کو قبول کرنے سے انکار کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی شہری خرم شہزاد بٹ کو خفیہ طورپر دفنا دیا گیا۔

ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کے ایک رشتہ دار نے حال ہی میں وسطی لندن میں خاندان کے گھر کے قریب ایک قبرستان سے خرم بٹ کی لاش کو نکال دیا تھا۔واضح رہے کہ خرم بٹ اور راشد رضوان نے لندن برج اور بورو مارکیٹ میں ایک حملے میں سات افراد کو ہلاک اور 48 کو زخمی کیا تھا۔پولیس نے ان حملہ آوروں کو بھی موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔