ریلوے لوکو رننگ سٹاف کی ہڑتال مکمل طور پر ناکام بنائی گئی، صبح سات بجے ٹرین آپریشن بحال کر دیا گیا،کارکنوں کے اعتماد سے محروم مسترد اور ناکام رہنماوں کی بیان بازی کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے،پاکستان ریلویز انتظامیہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے، بیان بازی سے ماحول خراب اور لوگوں کو گمراہ نہ کیا جائے،ترجمان پاکستان ریلوے

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) ترجمان پاکستان ریلوے نے کہاہے کہ ریلوے لوکو رننگ سٹاف کی ہڑتال مکمل طور پر ناکام بنائی گئی، صبح سات بجے ٹرین آپریشن بحال کر دیا گیا،کارکنوں کے اعتماد سے محروم مسترد اور ناکام رہنماوں کی بیان بازی کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے،پاکستان ریلویز انتظامیہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے، بیان بازی سے ماحول خراب اور لوگوں کو گمراہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی ساکھ مجروح اور عوامی اعتماد خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کال واپس لینے کا تاثر کارکنوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ پاکستان ریلویز کے محنتی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی ری سٹرکچرنگ اور آپ گریڈیشن کا تاریخی کام اسی برس مکمل ہو گا، ریل کا پہیہ چلتا رہنے کی یقین دہانی کرانے والوں کو بات چیت کے لئے خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :