کسی منصب پربیٹھے سیاستدان کوعوام ہی منتخب کرتی ہے اورعوام اسکومعطل کرتی ہے یااحتساب کرسکتی ہے،مسئلہ بدعنوانی کانہیںبلکہ ملک کی ترقی کیخلاف سازشیںہورہی ہیں،پاکستان کے عوام کونوازشریف اورانکے پورے خاندان کاماضی اورحال کابھی علم ہے اور وہ آصف علی زرداری،عمران خان سمیت دیگرسیاستدانوںسے بھی باخبر ہیں،سندھ میںپیپلزپارٹی قومی احتساب بیوروکے پرکاٹ رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوامیںعمران خان احتساب کمیشن کوتالالگاکراپنے وزیراعلیٰ اوروزراء کیلئے بدعنوانی میںسہولیت مہیاکی ہے
وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام کی پریس کانفرنس
اتوار 23 جولائی 2017 21:20
(جاری ہے)
اس موقع پرملک ندیم نے وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیااوراپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںباقاعدہ طورپرشمولیت کااعلان کیا۔
وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میںخیبرپختونخوا میںعمران خان کی سیاست کاقبرستان بنائیں گے،عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیاتک محدودہے گرائونڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پانامہ کی آڑمیںملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے دشمن بن گئے ہیں،انہیںصرف اپنی شہرت اوراقتدارسے مطلب ہے عوام کے مسائل پر انکے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم نے پانامہ کیس کے تحقیقات کے دوران سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی سے کوئی چیزنہیں چھپائی، اقامہ کامعاملہ بھی عوام کے سامنے کھل کرسامنے آگیا اورالیکشن کمیشن بھی اس سے آگاہ تھامگرعمران خان نہ اداروںسے تعاون کرتے ہیںاورنہ پیش ہوتے ہیںعمران خان منی ٹریل سے پیچھے ہٹ گئے جوخان صاحب کاحسب عادت دہرا معیارہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تاحال اپنی آف شورکمپنیوںکاحساب نہیںدیا،تلاشی کامطالبہ کرنیوالے خودتلاشی سے بھاگ رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرنیو الے ملک ندیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ملک کوصرف اپنے مقاصدکیلئے نچھوڑدیاہے جبکہ محمدنوازشریف کی دوراقتدارمیںملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا،دہشت گردی کے واقعات میںخاطرخواہ کمی واقع ہوئی،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوادورافتادہ علاقوںکوسوئی گیس کی سہولت دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبے میںانجینئرامیرمقام نے بجلی اورسوئی گیس کی مدمیںجوتاریخی منصوبوںکاآغازکی کیاہے اس کی مثال ماضی میںنہیںملتی،نوشہرہ،چارسدہ،کرک اور صوابی میںنئے پاسپورٹ دفاتربھی انجینئرامیرمقام کی مرہون منت ہے تاہم انکی کارکردگی سے متاثرہوکرپاکستان مسلم لیگمیںشمولیت اختیارکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.