Live Updates

دشمن قوتوں کو پاکستان کا دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بننا قبول نہیں ‘ حساب مانگنے والے عمران خان 10 سال کی رسیدیں بھی نہیں دے سکے ‘ الیکشن سے صرف 10 ماہ قبل ملک میں انتشار پیدا کرنا سیاسی ایجنڈا ہے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کو پاکستان کا دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بننا قبول نہیں ‘ حساب مانگنے والے عمران خان 10 سال کی رسیدیں بھی نہیں دے سکے ‘ الیکشن سے صرف 10 ماہ قبل ملک میں انتشار پیدا کرنا سیاسی ایجنڈا ہے۔ اتوار کو نارووال کے علاقے کنجروڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گرد اور توانائی بحران کا خاتمہ نواز شریف کے جرم ہیں۔

(جاری ہے)

دشمن قوتوں کو پاکستان کا دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشت بننا قبول نہیں۔ نواز شریف کا دامن کرپشن سے پاک ہے۔ اس لئے 3 نسلوں کا حساب دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ حساب مانگنے والے عمران خان 10 سال کی رسیدیں بھی نہیں دے سکے۔ خیبر پختونخوا میں میٹرو کا منصوبہ چار سال گزرنے کے باوجود کاغذو میں ہے۔ حکومت نے 3 سال میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن سے صرف 10ماہ قبل ملک میں انتشار پیدا کرنا سیاسی ایجنڈا ہے۔ عمران خان خیبر پختونخوا میں نئے پاکستان کی کوئی ایک جھلک دکھا دیں۔ …
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات