پانامہ کیس کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں ہی آئیگا ‘ سرداریاز صادق

کسی کو چور داروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیںگے ‘کچھ لوگ ملکی ترقی نہیں چاہتے لیکن ایسے لوگوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘مجھے وزیر اعظم نے مری نہیں بلایا میں لاہورمیں ہوں ‘پار لیمنٹ اور حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے‘ گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 21:20

پانامہ کیس کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں ہی آئیگا ‘ سرداریاز صادق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سرداریاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں ہی آئیگا ‘کسی کو چور داروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیںگے ‘کچھ لوگ ملکی ترقی نہیں چاہتے لیکن ایسے لوگوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘مجھے وزیر اعظم نے مری نہیں بلایا میں لاہورمیں ہوں ‘پار لیمنٹ اور حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت اور وزیر اعظم نوازشر یف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں اور جو لوگ سازشیں کر رہے ہیں وہ ملک میں ترقی کے دشمن ہیں ایسے لوگ پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اورتحر یک انصاف چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتی ہے مگر انکی یہ سازش اور کوشش ایک خواب ہے اور ہم ایسے لوگوں کو کبھی چور دوروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے اقتدار کا فیصلہ عوام کے ووٹوں سے ہی ہوگا اور عوام لیگ کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :