Live Updates

تحریک انصاف سندھ میں آئندہ عام انتخابات میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی ، ڈاکٹر عارف علوی

ماہ اگست کے درمیان میں عظیم الشان جلسہ منعقد کریں گے ۔ پی ٹی آئی کارکنان اور سپورٹرز آج سے تیاریاں شروع کریں، رکن قومی اسمبلی

اتوار 23 جولائی 2017 21:12

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں آئندہ عام انتخابات میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ شریف خاندان کی حکومت جانے والی ہے اور تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔

تحریک انصاف کی سیا سی جدوجہد در اصل 98فیصد عوام کے لئے ہے ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے گھوٹکی میں تحریک انصاف کے صوبائی رہنما افتخار لوند کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس سے پہلے ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر رہنمائوں نے افتخار لوند کی بیٹی کی وفات پر ان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ظلم کی سیاہ رات جلد چھٹنے والی ہے اور انصاف کا سورج طلوع ہونے والا ہے ۔

اس فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان متحد ہورہے ہیں۔ ماہ اگست کے درمیان میں عظیم الشان جلسہ منعقد کریں گے اس کے لئے پی ٹی آئی کارکنان اور سپورٹرز آج سے تیاریاں شروع کریں ۔ سکھر کا جلسہ سندھ میں سیاست کی نئی منزل متعین کرے گاا ور کرپٹ چور اور لٹیرے حکمرانوں کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات