نسبتِ ا براہیمی ؑ کا تقاضہ ہے کہ خود کو اپنے رب کی جانب یکسو کرلیا جائے،معراج الہدیٰ

نوجوانوں کی تربیت جمعیت کا اصل مشن ہے،محمد عامر ناگرا،جمعیت صرف کلمہِ لا الہ الاللہ کی جانب بلاتی ہے،حمزہ صدیقی

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے زیر اہتمام تین روزہ تربیت گا ہ کا انعقادگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کراچی میں منعقد ہوا ۔ تیسرے دن کا آغازتلاوت و درسِ قرآن سے ہوا۔ معروف اسکالر انجینئر فاروق احمد خان نے فکرِ آخرت کے مو ضوع پر درس دیا ۔ تربیت گاہ کے دوسرے پروگرام سے سابق ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید عبدا لرشید نے ---’’داستانِ دعوت و عزیمت ‘‘کے عنوان سے دعوت دین کی جدو جہد، صحابہ کرام ؓکی قربانیاں ، ائمہ کرام کا ثبات اور شہداء جمعیت کی تاریخ اورشہرکراچی میں جمعیت کی جدوجہد کا ذکرکیا ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہو ئے عظمت پانے والے لوگوں کے ناموں کی فہرست بہت طویل ہے ،جس جوانی میں اللہ تعالی ٰ نے ہمیں دعوت کے راستے پر کھڑا کیا ہے اسی جوانی میں حضرت علیؓ اور زبیر ؓ کو بھی کھڑا کیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جرات اور بہادری انسان کے اندر موجود ہونی چاہیے اور یہ جمعیت کے نوجوانوں میں نظر آتی ہے ۔ خصوصی سیشن میں معتمد عام اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر نے شرکت کی، اس موقع پر ان کا بھرپور نعروںکی گونج میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ نوجوانوںکی تربیت جمعیت کا اصل مشن ہے، جس کا آغاز آج سے ۰۰۴۱ سال قبل حضرت محمدؐ نے کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوںکے لئے اسلامی نظام تعلیم کانفاذسب سے اہم مشن ہے،کیونکہ اسلامی ریاست کے قیام کے لئے اسلامی نظام تعلیم کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔تیسرے سیشن میں قرأت و ثنا خوانی کا ذوق رکھنے والے طلباء کے لئے مقابلہِ حسنِ قرأت و نعت خوانی کا انعقاد ہوا جس کی صدارت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ قاری احمد قاسی اور نامور نعت خواں سلمان قادرنے انجام دیئے۔

مقابلہ میں بڑی تعداد میںطلباء نے حصہ لیا۔چوتھے سیشن میں امیر جماعت اسلامی صوبہِ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ بطورِمہمان خصوصی شریک ہوئے۔آپ کا موضوعِ خطاب شاعرِمشرق علامہ اقبال کا شعر ’’تیری نسبت براہیمی ؑہے، معمارِجہاں تو ہے‘‘ تھا۔انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم ؑکی سیرت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ اپنے آپکو مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنے رب کی جانب متوجہ کرلیا جائے اور اس سے کئے ہوئے عہد کا پاس رکھنے کے لئے اپنی جانوں کو ہلکان کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نوجوان اس معاشرے میں پیغامِ ابراہیم ؑ کو عام کرنے اٹھے ہیں۔قرآن مجید کی دعوت لیکے اٹھے ہیں،تو یقینا اپنی ذات،اپنے گھرسے اس معاشرے اور پوری دنیا تک تعمیر کا کام انجام دینا ہے۔ اجتماع سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ صدیقی نے کہا کہ ہم نہ کسی تنظیم کی طرف بلاتے ہیں،نہ کسی گروہ کی طرف بلاتے ہیں بلکہ ہم اس کلمے کی طرف بلاتے ہیںجس کی طرف موسیٰ کلیم اللہ ؑ اور اسماعیل ذبیح اللہ ؑبلاتے تھے اور محمد مصطفی ﷺ نے بلایا۔

آئیں ہم قرآن سے جڑ جائیں،یہ ٓاپکے مسائل حل کرے گااور آپکی قوت بن جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج آپکا سامنا کسی تنظیم یا گروہ سے نہیں،بلکہ آپکا سامنا اس مغربی سوچ سے ہے جو اسلام کو کچل دینے اور دنیا پر باطل نظام کو غالب کردینے پر بضد ہے۔مغرب چاہتا ہے ہم اپنے دین کی بات کریں نماز و روزہ کا خیال رکھیں مگر ہم غلبہ دین کی بات کریں گے تو دہشت گرد بولا جائیگا ۔مسلمانوں تفرقہ میں ڈال کر ان پر اپنی جنگ مسلط کی جائے ،جہاد فی سبیل اللہ کو بدنام کر دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :