پاکستان ریلوے انتظامیہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے بیان بازی سے ماحول خراب اورلوگوں کو گمراہ نہ کیاجائے ‘ترجمان پاکستا ن ریلوے

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) ترجمان محکمہ ریلویز نے کہا ہے کہ ریلوے لوکو رننگ سٹاف کی ہڑتال مکمل طور پر ناکام بنائی گئی ، صبح سات بجے ٹرین آپریشن بحال کردیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ریلوے کارکنوں کے اعتماد سے محروم مسترد اورناکام رہنمائوں کی بیان بازی کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے متراد ف ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے انتظامیہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے بیان بازی سے ماحول خراب اورلوگوں کو گمراہ نہ کیاجائے ۔

پاکستان ریلوے کی ساکھ مجروح اور عوامی اعتماد خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کال واپس لینے کا تاثر کارکنوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔ پاکستان ریلویز کے محنتی کارکن ہمار اثاثہ ہیں ان کی ری سٹرکچرنگ اور اپ گریڈیشن کا تاریخی کام اسی برس مکمل ہوگا ۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے کہاکہ ریل کاپہیہ چلتا رہنے کی یقین دہانی کرانے والوں کو بات چیت کے لئے خوش آمد کہہ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :