مائیکل کلارک نیپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے دعوے کو جھٹلادیا

پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں میری شمولیت خود میرے لئے خبر ہے ،ْ کلارک

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے دعوے کو جھٹلادیااور کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں میری شمولیت خود میرے لئے خبر ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین شہریار خان نے ہفتے کو ورلڈ الیون میں سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی شمولیت کا دعویٰ کیا تاہم چند گھنٹوں بعد ہی مائیکل کلارک نے اسے اپنے لئے ایک خبر قرار دیدیا ۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں مائیکل کلارک نے لکھا کہ یہ ان کیلئے خبر ہے ،ْ ایسا نہ کریں ،سچائی کو سامنے آنے دیں ۔مائیکل کلارک کے علاوہ ہاشم آملہ کی شمولیت کا دعویٰ کیا گیا ،ْجنوبی افریقا اوپننگ بیٹسمین کے قریبی ذرائع نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شہریار خان کے پاس انگلینڈ میں غیر تصدیق شدہ فہرست ہے جو وہ میڈیا کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :